چوری و ڈکیتی کی وارداتیں لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں  لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

نوانکوٹ میں صابر سے 1 لاکھ10ہزار اور موبائل ،اسلام پورہ میں عمران سے 1لاکھ اور موبائل،فیصل ٹائون میں صغیر سے 3 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل ،مناواں میں ریاض سے 60ہزار اور موبائل ، فیصل ٹائون میں خاتون سے 2 لاکھ کا موبائل فون، شالیمار میں کاشف سے 50ہزار ، موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔نولکھا، فیکٹری ایریا، فیصل ٹائون سے گاڑیاں جبکہ شادباغ، غالب مارکیٹ اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں