سابق چیئرمین سٹیل ملز کے اکاؤنٹ منجمد،نیب سے جواب طلب

سابق چیئرمین سٹیل ملز کے اکاؤنٹ منجمد،نیب سے جواب طلب

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز آفتاب معین کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر 6 اگست تک نیب سے جواب طلب کرلیا۔

 ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز آفتاب معین کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف نیب نے 7 ریفرنس دائر کیے تھے ، تمام ریفرنسز سے  ملزم بری ہو چکا ہے اور نیب نے بریت کے خلاف اپیلیں بھی واپس لے لی ہیں، اس کے باوجود بینک اکاؤنٹس منجمد کئے ہوئے ہیں ، درخواست گزار کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بینک سے رجوع کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بینکوں نے اپنے طور پر اکاؤنٹس سیل نہیں کیے ، اس لیے ان سے رجوع نہیں کیا۔ عدالت نے نیب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں