پولیس پر حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کو 22جولائی کو پیش کرنے کا حکم

 پولیس پر حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی  کو 22جولائی کو پیش کرنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری سہیل رفیق 22 جولائی کو سماعت کریں گے ، عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامہ طلبی کے ساتھ روبکار بھی جاری کر رکھی ہے ،عدالت نے حکم جاری کیا کہ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کریں،کیس کی پیروی کے لیے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے ،بانی پی ٹی آئی پراسلام آباد پولیس پرحملے کا مقدمہ تھانہ ریس کورس لاہورمیں درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں