ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاندان کے 4 افراد جاں بحق

قصور،نارنگ منڈی،پنڈی بھٹیاں(نمائندگان دنیا)قصور کے علاقہ رائے ونڈ روڈ راجہ جنگ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں اس پر سوار نارنگ منڈی کے گائوں ڈیرہ میواں کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 مرنیوالوں میں 42 سالہ تسلیم، 32 سالہ شبنم ،ان کا 20 سالہ بیٹا علی اور 2 سالہ بیٹی شبیرہ شامل ہیں جنہوں نے موقع پر ہی دم توڑا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ریسکیو ٹیم نے لاشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے ایم فورپر ٹول پلازہ کے قریب موٹر وے حکام کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کے باعث کار موٹروے کے ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں گوجرہ بار ایسوسی ایشن کی خاتون رکن اور کمسن بیٹا جاں بحق جبکہ خاوند وسیم شدید زخمی ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں