باجوڑ میں آپریشن جبر کی نئی مثال
پشاور (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی )خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عوام کی مرضی کے خلاف تمام فوجی آپریشنز کو فوری طور پر روکا جائے ،پشتون خطے کو تجربہ گاہ بنانے کا سلسلہ بند ،دہشت گردوں کے خلاف دوہری پالیسی کا خاتمہ کیا جائے۔
باجوڑ میں عوام کی مرضی کے خلاف ایک بار پھر "آپریشن سربکف"کا آغاز کر کے عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا،یہ ریاستی جبر کی نئی مثال ہے ، یہی حالات وادی تیراہ اور دوسرے ضم شدہ اضلاع میں ہیں ،قبائلی اضلاع کے مشران، علماء ، تاجر برادری اور سیاسی قائدین متحد ہو کر ان نام نہاد آپریشنز کو مسترد کر دچکے مگر طاقت کے نشے میں چور عناصر عوام کی آواز سننے کو تیار نہیں۔