سدرہ قتل : جرگہ کے سربراہ کااعتراف جرم،کلاشنکوف برآمد

سدرہ قتل : جرگہ کے سربراہ کااعتراف جرم،کلاشنکوف برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کے معاملہ پر پولیس نے تفتیش کا مرحلہ مکمل کر لیا۔

جرگہ کے سربراہ عصمت اللہ نے لڑکی کو مظفر آباد سے لانے اور قتل کا حکم دینے اعتراف کر لیا ،جبکہ تفتیشی ٹیم مقتولہ کو آزاد کشمیر سے زبردستی واپس لانے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، پولیس نے لڑکی کے قتل کا فیصلہ دینے والے جرگہ کے سربراہ عصمت اللہ کی نشاندہی پراسکے گھرسے کلاشنکوف،گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے ، ملزم نے انکشاف کیا کہ یہی کلاشنکوف لیکر مقتولہ سدرہ کو مظفر آباد سے واپس لایا تھا،ملزم عصمت اللہ کلاشنکوف کا پرمٹ پیش نہ کر سکا،واضح رہے کہ ملزمان عصمت اللہ،مقتولہ کے والد،پہلا سسر،پہلا خاوند،بھائی،رکشہ ڈرائیور کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرآج عدالت پیش کیا جائے گا ،ادھر مقدمہ کی موثر تفتیش اورعدالتی پیروی کیلئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میاں عمران رحیم کی سربراہی میں چاررکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رحمان شوکت بھٹی ، طارق شہزاد اور ایڈیشنل ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر ثناء اللہ جج بطور ممبر ٹیم کا حصہ ہونگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں