مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہ ہوئی : اطہر کاظمی

مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہ ہوئی : اطہر کاظمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ کافی چیزیں ایسی تھیں جس سے تحریک انصاف کو نقصان ہوا ہے ،ابھی تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نااہل قرار دیئے جاچکے ہیں۔۔۔

 9 مئی کے واقعات میں سزائوں کا سلسلہ دو تین سالوں سے جاری ہے، عمران خان بھی اسی وجہ سے سزا کاٹ رہے ہیں،اس میں دو رائے نہیں کہ تحریک انصاف کیلئے مسائل بڑھے ہیں،ان سب سختیوں، مشکلات کے باوجود تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔دنیا نیوز کے پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف کے رہنما کہتے تھے کہ احتجاج کیلئے لاکھوں لوگ نکلیں گے ،ایسا کہیں نظر نہیں آیا، پنجاب میں جو احتجاج ہوا ہے اس میں بہت کم لوگ شامل تھے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ تین سال سے پنجاب میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ، کئی لوگ گرفتار ہیں، سینکڑوں لوگوں پر مقدمات درج ہیں۔کے پی ، بلوچستان اور سندھ میں لوگ نکلے ہیں۔سینئرتجزیہ کار فہد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اندرونی مسائل کا شکار ہے ، تحریک انصاف کی لیڈرشپ میں سنجیدگی کا فقدان ہے ،اب لیڈر شپ کہہ رہی ہے جو لوگ احتجاج میں نہیں پہنچے ان سے سوال کیا جائے گا ، سوالات کرنے سے مزید اختلافات پیدا ہوں گے ،ان اختلافات کی وجہ سے عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف کا تحریک چلانا بہت مشکل ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں