قومی اسمبلی :پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا بل منظور

قومی اسمبلی :پاکستان لینڈ پورٹ  اتھارٹی کے قیام کا بل منظور

اسلام آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا بل2025 منظور کر لیا ۔

وزیر مملکت  داخلہ طلال چودھری نے بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔تحریک کی منظوری کے بعد پینل آف چیئرز نے ایوان سے بل کی شق وار منظور لی ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر نے کہاکہ یہ بل قائمہ کمیٹی میں آیا اس بل کی کئی شقوں پرہمیں تحفظات تھے ۔ اس بل کوموثر بنانے کے لئے کچھ ترامیم پیش کریں گے ۔ سید نوید قمر نے اپنی ترمیم پیش کی جس کی حکومت نے مخالفت نہیں کی ۔ ایوان نے شق وار بل کی منظوری دے دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں