ہراسانی کیس، سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ جرمانہ جمع کرا دیا

ہراسانی کیس، سی ای او کے الیکٹرک  نے 25 لاکھ جرمانہ جمع کرا دیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔

واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو جنسی ہراسانی کے الزام پر عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم سندھ ہائیکورٹ نے اس حکم کو معطل کر دیا تھا۔ عدالت نے عبوری ریلیف دیتے ہوئے مونس علوی کو جرمانے کی رقم ناظر کے پاس جمع کرانے کا پابند کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں