اسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو شراب بیچنے کی قانونی اجازت

 اسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو  شراب بیچنے کی قانونی اجازت

اسلام آباد(یاسر ملک)وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں میں شراب کی فروخت سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ، وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی قانونی اجازت ہے جن میں میریٹ، سیرینا، بیسٹ ویسٹرن اور موو اینڈ پک ہوٹلز شامل ہیں۔

لائسنس مخصوص شرائط پر جاری کئے گئے ہیں۔ ہوٹلز میں شراب کو دیگر اشیا سے الگ رکھا جائے گا ، وزیر داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ شراب کی فروخت کے ایل ٹو لائسنس کی فیس 5 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ سالانہ تجدید لائسنس کی فیس ایک لاکھ 50 ہزار مقرر ہے ، شراب کی کھیپ کی آمد سے سات دن کے اندر متعلقہ افسر کو آگاہ کیا جائے گا، ایکسائز افسر بغیر وجہ بتائے شراب کا لائسنس کینسل کرسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں