پنجاب:ختم کی گئی صارف عدالتوں سے تمام کیسز سیشن کورٹس میں منتقل
لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب میں 17 کنزیومر کورٹس ختم کیے جانے کے بعد وہاں زیر سماعت تمام کیسز سیشن کورٹس میں منتقل کر دئیے گئے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ پنجاب کی 17 کنزیومر عدالتوں میں کیسز دائر کرنے کی شرح انتہائی کم تھی، لیکن ان عدالتوں کے قیام کے باعث قومی خزانہ کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا بوجھ اٹھانا پڑتا تھا۔ تاہم، پنجاب حکومت نے قانون میں ترمیم کر کے ان عدالتوں کو ختم کیا تو چیف جسٹس نے صارفین کے تحفظ کے لیے اقدامات کا حکم دیا اور کنزیومر عدالتوں میں زیر سماعت تمام کیسز پنجاب کی سیشن عدالتوں میں منتقل کر دئیے ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر سیشن عدالتوں میں صارفین کے کیسز سماعت کے لیے نامزد کیے گئے ہیں، جس کے باعث صارفین کے حقوق کا عملی طور پر تحفظ ہونے کے ساتھ ساتھ بروقت انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔