حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، اس مرحلے میں وہ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی، پہلے مرحلے میں 71ہزار درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

 اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی۔ درخواستیں کم آئیں تو کوٹہ مکمل کرنے کیلئے پھر موقع دیا جائے گا۔ حج 2026 کے لیے 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانی حج کے لیے رقوم وزارت حج کے نامزد بینکوں میں جمع کروا سکتے ہیں۔ لانگ حج کے لیے پہلی قسط 5 لاکھ روپے اور شارٹ حج کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی۔ عازمین حج کو حج کے طریقہ کار، لباس اور دیگر امور سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی۔ سرکاری اور نجی حج سکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے ۔ کسی درخواست گزار کی وفات یا شدید بیماری کی صورت میں متبادل کا جائزہ لیا جائے گا۔ حج کے دوران ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔ کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹور آپریٹرز کیلئے فنانشل معیار مقرر کیا گیا ہے ، شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں