حمزہ شہباز سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

حمزہ شہباز سے ڈپٹی چیئرمین  سینیٹ کی ملاقات

لاہور(آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن، مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے میاں حمزہ شہباز شریف کو اسلام آباد میں اپنے چیمبر کے دورے اور صوبہ بلوچستان آنے کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملکی معاملات کی بہتری کے لیے جس جانفشانی سے کام کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں