جشن آزادی :پاکستان پوسٹ نے 30 روپے کا یادگاری ٹکٹ جاری کردیا
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان پوسٹ نے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر 30 روپے کا یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔
ڈی جی سمیع اللہ خان کی ہدایت پر جڑواں شہروں سمیت مری، لاہور کراچی کوئٹہ پشاور سمیت ملک بھر کے اہم شہروں کے جی پی اوز کی عمارات کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں کے ساتھ سجایا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز مقصود احمد نے کہا کہ یادگاری ٹکٹ میں یوم آزادی کے ساتھ معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ،خصوصی یادگاری ٹکٹ ملک بھر میں دستیاب ہوگا ۔