سپریم کورٹ بار کا رولز ترامیم اور فیسوں پر تحفظات کا اظہار

سپریم کورٹ بار کا رولز ترامیم اور فیسوں پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 1980 رولز میں ترامیم سپریم کورٹ بار سے مشاورت کے بغیر کی گئیں۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں روف عطا کی جانب سے کورٹ فیسوں میں اضافے کو انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دیدیا۔ اعلامیہ کے مطابق کورٹ فیسوں میں کیا جانے والا اضافہ نا قابل برداشت فراہمی انصاف کے اصول کے بر خلاف ہے ۔سپریم کورٹ فراہمی انصاف کا آخری فورم ہے، سپریم کورٹ کا کردار مالی رکاوٹیں پیدا کرتے ہوئے غریب شہریوں کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ فیسوں میں اضافہ سے مقدمات کے اخراجات بڑھیں گے ،آئین سستا تیز تر اور بغیر رکاوٹ فراہمی انصاف کی گارنٹی کرتا ہے، سپریم کورٹ کو فراہمی انصاف پر توجہ دینا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں