پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے : طاہر القادری
لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی و جغرافیائی ریاست ہے جو ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنی ہے۔
پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت باصلاحیت،باکردار اور محب وطن نوجوان ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ وطن عزیز کی بنیاد قربانی،ایثار اور ایمان پر رکھی گئی ہے جسے کوئی بھی بیرونی یا اندرونی چیلنج کمزور نہیں کر سکتا۔قدر کا بہترین طریقہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور نصب العین پر صدق دل کے ساتھ عمل کرنا ہے۔ دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے 78 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی۔