پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ تمغہ امتیاز کیلئے نامزد
لاہور (محمد اشفاق) حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کردیا۔
سید فرہاد علی شاہ کو عوامی مفاد اور قانون کے شعبہ میں بہترین خدمات دینے پر تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔فرہاد علی شاہ نے بطور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عوامی مفاد کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جس میں تفتیش کے نظام کو موثر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے ،خواتین اور بچوں سے زیادتی کے حوالے سے خصوصی سیل قائم کیے گئے۔