بانی سے ملاقات نہیں ہورہی تو پی ٹی آئی عدالت جائے ، راناثنا اللہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اْمور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات نہیں ہو رہی تو پی ٹی آئی توہین عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کرتی؟۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہو ئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے مطابق ہر سہولت دینے کیلئے تیار ہیں ، پی ٹی آئی کو کوئی مشکلات ہیں تو آئیں بتائیں ،مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے ، ہم نے بھی سزاؤں کے خلاف اپیلیں کیں اور ریلیف ملا۔