ڈیزل 12روپے 84پیسے لٹر سستا،پٹرول کی قیمت برقرار
لاہور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لٹر کمی جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 84 پیسے کمی کے بعد 272 روپے 99 پیسے ہو گئی جبکہ پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار ہے ۔اسی طرح مٹی کا تیل 7 روپے 19 پیسے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے ہو گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کے نرخ 8 روپے 20 پیسے کم کئے گئے ہیں جس کے بعد اس کی قیمت 162 روپے 37 پیسے ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ۔