بلوچ نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا
کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک منظم سازش کے تحت ریاست سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔
تاہم اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو گمراہ ہونے سے بچاکر حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کریں اور انہیں ہر قسم کی بے راہ روی سے محفوظ رکھیں ۔ پبلک کالج کوئٹہ میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس ادارے سے اسلام اور پاکستانیت کی خوشبو آتی ہے اور یہاں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں طلباء کی بہترین ذہن سازی کی جا رہی ہے۔