کُرم : ایک اورمسافر گاڑی پر فائرنگ ، باپ ،بیٹی جاں بحق

کُرم : ایک اورمسافر گاڑی پر  فائرنگ ، باپ ،بیٹی جاں بحق

لوئر کرم (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پارا چنار جانے والی ایک اور مسافر گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ہو گئی ہے ۔

جمعہ کے روز قبائلی ضلع کرم کے علاقے شمع دار بابامیں پارا چنار جانے والی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گاڑی میں سوار زاہد حسین نامی فرد جاں بحق جبکہ ان کی دو بیٹیاں اس حملے میں شدید زخمی ہوئیں جن میں سے ایک بیٹی ہسپتال میں چل بسی ، ایک شدید زخمی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں