میٹرک کی پیر تک نئی رولنمبر سلپس،انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ 18ستمبر کو ہی جاری کرنے کا اعلان
لاہور (خبر نگار)چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات10 ستمبر کی بجائے 29 ستمبر سے شروع ہوں گے جس کیلئے سوموار تک نئی رول نمبر سلپس جاری کر دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں دو لاکھ سے زائد طلبہ شریک ہوں گے ۔ سیلاب کے باعث صوبے بھر کے 340 امتحانی مراکز میں سے 113 متاثر ہوئے ہیں جس کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ امتحانات کے شیڈول کو اس طرح ترتیب دیا جائے گا کہ انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات اور رزلٹ متاثر نہ ہو۔ اس بار ہفتے کے روز بھی طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ 18 ستمبر کو مقررہ تاریخ پر ہی جاری ہوگا۔پریس کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن بھی شریک ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments