پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید پشاور سے گرفتار

پی ٹی آئی کی کارکن  صنم جاوید پشاور سے گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور سوشل میڈیا ٹیم کی رکن صنم جاوید کو گزشتہ روز ڈرامائی انداز میں پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کی گاڑی کو راستے میں روک کر اُنہیں حراست میں لیا گیا، یہ واقعہ دیگر مسافروں کے سامنے پیش آیا۔سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر دو گاڑیوں نے صنم جاوید کی گاڑی کا راستہ روکا اور زبردستی گاڑی سے نکالا جبکہ گاڑی میں ان کے دوست بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں