مہمند،شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 37خوارج ہلاک
ابا خیل میں دہشتگرد گروہ کو نشانہ بناکر 7خوارج ہلا ک کئے گئے ، سکیورٹی ذرائع
راولپنڈی (اے پی پی،دنیا نیوز)پاک فوج نے مہمند اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا۔ افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے بڑا جتھہ مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے 30 خوارجی مارے گئے ہو گئے ۔ جتھہ بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشت گردی پھیلانا تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں اطلاع پر دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی میں دہشتگرد گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے 7 خوارج ہلا ک کئے ۔ذرائع نے بتایا پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے خوارج کا ہدف علاقے میں دہشتگردی کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانا تھا۔