صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ کے عرس کی تقریبات 28 اکتوبر سے شروع ہوں گی

صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن  الدین عالم ؒ کے عرس کی تقریبات  28 اکتوبر سے شروع ہوں گی

ملتان (اے پی پی)معروف صوفی بزرگ اور روحانی پیشوا، حضرت شاہ رکن الدین عالم کے 712ویں سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات 28 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو رہی ہیں۔

محکمہ اوقاف ملتان نے عرس کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ اس حوالے سے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سید ایاز الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ عرس مبارک کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے محکمہ اوقاف اور انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ صفائی ستھرائی ،روشنی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن ، واسا اور دیگر اداروں کے اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ علاوہ ازیں زائرین کے قیام و طعام کے لیے عارضی کیمپس، لنگر اور پینے کے پانی کا خاص انتظام کیا جارہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں