ٹیکس چوری میں ملوث لیدرکمپنی سے 84کروڑکی ریکوری

ٹیکس چوری میں ملوث لیدرکمپنی سے 84کروڑکی ریکوری

لاہور (نیوز رپورٹر ) ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیاگیا، شہر کی معروف لیدر بنانے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کے دوران 84کروڑ روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دئیے ، چیف کمشنر سعدیہ صدف گیلانی کے مطابق مشہور لیدر بنانے والے ٹیکس گزار سے بینک اکائونٹ منجمد کر کے رقم برآمد کی۔

 ٹیکس گزار نے بینک منافع پر کم شرح سے ٹیکس ادا کیا تھا جبکہ پچاس لاکھ سے زائد کے منافع پر نارمل شرح سے ٹیکس قابل ادا تھا ۔ کمشنر اپیل نے بھی ڈیپارٹمنٹ کا موقف درست قرار دیا جس کے بعد ریکوری کی گئی ۔ کارروائی میں کمشنر زون جبران مسرور ،تنویر اقبال، فاروق انور اور قمر منہاس پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں