وی آئی پیز کی سکیورٹی ،پنجاب حکومت کا 25نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لیے 25 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وی آئی پیز کی سکیورٹی پر 27 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، فی گاڑی قیمت 70 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے درمیان مقررکی گئی۔ گاڑیوں میں بار لائٹس اور سپیشل فیبریکیشن بھی شامل ہوں گی،نئی گاڑیاں پولیس اور سپیشل برانچ کے استعمال میں آئیں گی۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ٹرانسپورٹ ونگ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کا مقصد اعلیٰ شخصیات کی سکیورٹی بہتر کرنا ہے ۔