متنازعہ ٹویٹس:پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمدجواد درخوا ست ضمانت خارج ہونے پرگرفتار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجو کہ نے پاک بھارت جنگ کے دوران متنازعہ ٹویٹس پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
جس پرنیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے گرفتار کرلیا۔دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا امریکی صدر نے جنگ بند ہونے کا کہا ہمارے موکل نے بھی کہا جنگ بندی ہوئی،کیا جنگ بندی کی خبر دینا غلط ہے ،جب ٹویٹس میں کسی شخص کا نام نہیں لیا تو کیسے ہتک عزت ہو سکتی ہے ، پراسیکیوٹر نے کہا "میری گل ہو گئی" ایسے جملے ہم سب جانتے ہیں کس کے لئے استعمال ہوتے ہیں ، دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے احمد جواد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔