ایرانی مجلسِ شوری ٰ کا وفد پاکستان پہنچ گیا ، سپیکر سے ملاقات

ایرانی مجلسِ شوری ٰ کا وفد پاکستان پہنچ گیا ، سپیکر سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی صورتحال، اقتصادی روابط پر تبادلہ خیال عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں ، سپیکر ایران مجلس شوریٰ

اسلام آباد (نامہ نگار )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلسِ شوریٰ کے سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی صورتحال اور اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سپیکر ایاز صادق نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان و ایران مذہب، ثقافت اور برادرانہ رشتوں کے مضبوط بندھن میں جڑے ہیں ۔ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان کی غیر مشروط حمایت دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی عکاس ہے ، ایران پاکستان کی جانب سے تمام عالمی فورمز پر حمایت پر تہہ دل سے شکرگزار ہے ۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے باہمی تبادلے اعتماد سازی اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے ، قبل ازیں سپیکر سردار ایاز صادق نے ایران کی مجلسِ شوریٰ اسلامی کے پارلیمانی وفد کا نور خان ایئربیس پر استقبال کیا اور پھو ل پیش کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں