مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ ملنا چاہئے : خرم دستگیر

مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ ملنا چاہئے : خرم دستگیر

25 کروڑ افرادکے مسائل وفاقی و صوبائی حکومتیں حل نہیں کر سکتیں ، ملک احمد مقامی حکومتیں ہونگی تو سیاستدانوں کے پاس طاقت نہیں رہیگی، فواد ، کانفرنس سے خطاب

 لاہور ( کامرس رپورٹر سے )وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہاہے مقامی حکومت انڈہ پراٹھا جیسا ہے ۔اچھا سب کو لگتا ہے لیکن کیسے بنانا اس پر مختلف رائے ہے ، اکثر وزیراعلیٰ ٰڈی سی کے ذریعے نظام چلانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ڈی سی کو حکم دیا جاتا ہے جبکہ جمہوری بندے سے مشاورت کرنی پڑتی ہے ، مقامی حکومتوں کے انتخاب میں لوگوں کی بہت دلچسپی ہے ۔نجی یونیورسٹی میں لوکل گورننس کے معاملے پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرا ووٹ بھی مقامی حکومتوں کو موثر اور مضبوط بنانے میں ہے ۔ خرم دستگیر خان نے کہا مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ ملنا چاہء،ے مقامی حکومت کو صرف ایک نوٹیفکیشن سے فارغ نہیں کرنا چاہیے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومتوں بارے متفقہ قرارداد منظور کی اورمتفقہ قرارداد میں مقامی حکومتوں کا ائینی تحفظ مانگا گیا ہے ۔ مقامی حکومتیں مضبوط نہیں ہوں گی تو ریاست کمزور ہو گی۔25 کروڑ لوگوں کے مسائل وفاقی صوبائی حکومتیں حل نہیں کر سکتیں۔ مقامی حکومتوں بارے کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا مقامی حکومتیں بن جائیں گی تو روایتی سیاستدانوں کے پاس طاقت نہیں رہے گی، مقامی حکومت کے سڑکچر سے سیاسی جماعتیں گھبراتی ہیں۔ سابق سفیر اعزاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبوں کو وسائل جاتے ہیں لیکن وہ ڈویژن اور اضلاع تک نہیں پہنچتے۔ آئین میں وفاق اور صوبوں پر ہی زیادہ توجہ ہے ۔سابق قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہر دو تین سال بعد نئے تجربے کئے جاتے ہیں ،مرکزی حکومت کا ڈھانچہ یہ سارا بوجھ نہیں اٹھاسکتا ،مقامی حکومت کا نظام فعال کر کے ہی بہتری لا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں