صارفین کیلئے تاحال مہنگی بجلی
لاہور(آئی این پی ) سابق نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کا معاملہ اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگے ونڈ اور کول پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے۔
پوری قوم مہنگے متبادل بجلی معاہدوں کی قیمت چکا رہی ہے جبکہ سستے تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔ چیئرمین اکنا مک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ونڈ اور سولر پاور پلانٹس کا ٹیرف 20 سے 47 روپے تک ہے ۔ دوسری جانب تھرمل پاور پلانٹس سے انتہائی کم بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ تھرمل پاور پلانٹس کا نرخ 11 سے 18 روپے فی یونٹ ہے ونڈ پاور پلانٹس اور تھرمل پاور پلانٹس کے ٹیرف میں بڑا فرق ہے ۔