2سیشن جج گوجرانوالہ اور ملتان کی ڈرگ کورٹس کے چیئرپرسن مقرر

2سیشن جج گوجرانوالہ اور ملتان کی  ڈرگ کورٹس کے چیئرپرسن مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر)دو سیشن ججز کی بطور چیئر پرسنز ڈرگ کورٹ تقرری کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج عطا ربانی کو چیئر پرسن ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ تعینات کیاگیا ہے جبکہ سیشن جج محمد اقبال چیئر پرسن ڈرگ کوٹ ملتان تعینات کئے گئے ہیں، دونوں سیشن ججز کو 15 دسمبر تک عہدہ سنبھالنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں