این سی سی آئی اے کرپشن سکینڈل ،گرفتارسب انسپکٹرکا کال سنٹرز سے بھتہ لینے کا اعتراف

این سی سی آئی اے کرپشن  سکینڈل ،گرفتارسب انسپکٹرکا کال  سنٹرز سے بھتہ لینے کا اعتراف

اسلام آباد(آئی این پی )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )کے کرپشن سکینڈل میں گرفتار سب انسپکٹر صارم نے کال سنٹرز سے بھتہ لینے کا اعتراف کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کال سنٹرز سے پیسے جمع کرکے افسروں کو پہنچائے جاتے تھے ، گرفتار سب انسپکٹر نے ابتدائی طور پر 15 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرادی۔ فرار این سی سی آئی اے افسروں کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ڈی پی اوز کو خطوط لکھ دیئے گئے جبکہ ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں اور ملزموں کی بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں