پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن،دبئی سیف زونز نہیں رہینگے :چیئرمین نیب
اسلام آباد،راولپنڈی(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے ۔
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب راولپنڈی کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد نے کہا ہم نے پیارے وطن سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے 2025میں نیب نے 6140ارب روپے کی ریکوریز کی ہیں ،اڑھائی سالوں میں 11400ارب کی رقم ریکور کروائی ہے ،ہم آٹو میشن کے تحت تفتیشی طریقہ کار کواپنا رہے ہیں،ہم پاکستان کے باہر بھی جارہے ہیں دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر دیگر ممالک سے بھی لوٹی ہوئی رقوم واپس لائیں گے ۔