40لاکھ روپے کے جعلی نوٹ سمگل کرنیکی کو شش ، ملزم گرفتار:ملزم پشاور سے جعلی نوٹ ملتان میں ساتھی کو دیتا تھا ،ایف آ ئی اے

 40لاکھ روپے کے جعلی نوٹ سمگل کرنیکی  کو شش ، ملزم گرفتار:ملزم پشاور سے جعلی نوٹ  ملتان میں ساتھی کو دیتا تھا ،ایف آ ئی اے

اٹک (آئی این پی) جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے 40 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرلئے گئے۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے ایم ون ٹول پلازہ اٹک کے مقام پر چھاپہ مارکر ملزم راویز خان کو گرفتار کیا جس کا تعلق نوشہرہ سے ہے ۔ ملزم کے قبضے سے 5 ہزار روپے مالیت کے 800 جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ، ملزم نے یہ جعلی کرنسی انتہائی مہارت سے اپنے کپڑوں میں چھپارکھی تھی۔ ملزم راویز خان پشاور میں ایک رکشہ ڈرائیور سے جعلی نوٹ وصول کرتا اور ملتان میں گینگ کے ایک ساتھی کے حوالے کرتا تھا،اسے ہر لاکھ روپے کے جعلی نوٹوں پر 2 ہزار روپے کمیشن ملتا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں