FCہیڈکوارٹر زژوب میں کھلی کچہری ،امن یقینی بنانیکا عزم
بلوچستان کی ترقی کیلئے سکیورٹی اداروں، عوام میں تعاون ناگزیر ، قبا ئلی عمائدین عوام متحد رہ کر دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائیں،آ ئی جی ایف سی نارتھ کا خطاب
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے ، عوامی مسائل کے حل کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹر ز ژوب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، اعلیٰ سرکاری حکام، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ا س موقع پر شرکا نے علاقہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کا عزم کیااور علاقے کی ترقی کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینے پر غور و خوض کیا۔ آئی جی ایف سی نارتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی امن و اتحاد سے مشروط ہے ، عوام متحد رہ کر دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائیں ۔ قبائلی عمائدین نے کھلی کچہری کے انعقاد کو عوامی مسائل کے حل کا مو ٔثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا بلوچستان کی پائیدار ترقی کیلئے حکومت، سکیورٹی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے ، علاقے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے مربوط کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔