وزیراعظم آزاد کشمیر کا زیرِ تعمیر جنرل ہسپتال چک کا معائنہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کا زیرِ تعمیر جنرل ہسپتال چک کا معائنہ

ہسپتال اپریل 2026کے پہلے ہفتے میں ہر صورت آپریشنل کیا جائے :فیصل ممتاز راٹھور

مظفر آباد (اے پی پی)وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتازراٹھورنے 200 بیڈز کے زیرِ تعمیر جنرل ہسپتال چک کا معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ ہسپتال اپریل 2026 کے پہلے ہفتے میں ہر صورت آپریشنل کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی بہتر ین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ہسپتال کے فیز تھری کا فوری آغاز کرنے اور باقی ماندہ ضروریات پوری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مہتمم تعمیرات عمارات ڈویژن پرویز کیانی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے تعمیراتی کام، سہولیات اور آئندہ مراحل کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز نے کہا کہ صحت عامہ کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں ، ایسے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں