پنجاب کے تمام بورڈز کے رولز ریگولیشن ایک کرنے کا فیصلہ
لاہور (خبر نگار) پنجاب میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام بورڈز کے رولز ریگولیشن ایک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
طلبہ کو روایتی درسی کتابوں کے بجائے کروم بکس فراہم کی جائیں گی، اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا اور تعلیمی وسائل تک طلبہ کی رسائی کو آسان بنانا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد سے درسی کتب کی چھپائی پر آنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ پہلے مرحلے میں پرائمری کلاسز کے لئے کروم بکس پر مشتمل ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز ہے۔