پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو آج اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی ہدایت

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو آج اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی ہدایت

عمران سے ملاقات ہونے تک وہیں موجود رہا جائے ، رہنماؤں اور کارکنوں کو پیغام بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن،5ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

لاہور، راولپنڈی (آئی این پی، خبر نگار ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں تحریک انصاف پنجاب نے آج منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی۔ پی ٹی آئی پنجاب کے تمام ارکان قومی اسمبلی، رکن پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدے  داران کوآج دو بجے اڈیالہ کے باہر پہنچنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے ۔تحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر نے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونے تک وہیں موجود رہا جائے ۔اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے تمام رکن قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کو لازمی پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ادھر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست روانہ کر دی گئی۔ چودھری اویس ایڈووکیٹ نے سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جاری فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم اور فتح اللہ برکی ، نادیہ خٹک، شمسہ کنول ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں