قومی اتحاد کی ضرورت
لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے، موجودہ حالات میں نفاق کی بجائے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون رکن پنجاب اسمبلی سنبل مالک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کی جانب گامزن کر دیاہے ، شکست سے دوچار ہونے والا ہمارا دشمن اب دہشتگردی کے ذریعے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔