حکم امتناع کے باعث ایمان مزاری، ہادی کیس سماعت کل تک ملتوی

حکم امتناع کے باعث ایمان مزاری، ہادی کیس سماعت کل تک ملتوی

ریاست مخالف مواد کیس میں یوٹیوبر سہراب برکت کامزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک حکم امتناعی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی ،اس موقع پر ہادی علی چٹھہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں زیر سماعت اپیل کے فیصلے تک حکم امتناع جاری کر رکھا ہے ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیس کو فی الحال پرسوں کے لیے رکھ لیا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران کی عدالت نے سوشل میڈیا پرمبینہ ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے معاملہ میں گرفتار یوٹیوبر سہراب برکت کامزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں