سرگودھا : کھلے پھاٹک پر ٹرین کی پولیس وین کو ٹکر، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

سرگودھا : کھلے پھاٹک پر ٹرین کی پولیس وین کو ٹکر، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی گاڑی گشت کررہی تھی ، 78پل کے قریب ملت ایکسپریس کی زدمیں آگئی کانسٹیبل امان اللہ اور سبطین موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ضیافت ، اویس اور ابرار ہسپتال منتقل ،ٹریک بحال

سرگودھا(سٹا ف رپورٹر)کھلے ریلوے پھاٹک پر پولیس وین کراچی سے سرگودھا آنے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آ گئی ،2 پولیس اہلکار شہید ،3 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ 78پل کے قریب پیش آیا ،سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی موبائل وین کراچی سے سرگودھا آنے والی ٹرین سے ٹکرا ئی ، حادثہ میں میانوالی کے رہائشی کانسٹیبل امان اللہ اور جھنگ کے رہائشی کانسٹیبل سبطین موقع پر ہی شہید ہوگئے ،زخمی ہونیوالوں میں کانسٹیبلز ضیافت ،محمد اویس اور ابرار شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ،حادثہ کے بعد کچھ دیر کیلئے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل رہی ،امدادی کارروائیوں کے بعد ٹریک کو بحال کردیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ پولیس وین حساس ایریا کے اطراف گشت پر مامور تھی ،ٹریک عبور کرتے ہوئے حادثہ ہوگیا ،ڈپٹی کمشنر (کیپٹن ریٹائرڈ )محمد وسیم اورڈ ی پی او محمد صہیب اشرف حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی ، اے ایس پی سٹی وقار احمد خان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ،ذرائع کے مطابق حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں