بنوں :کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ کے 4 کمانڈر مارے گئے

 بنوں :کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ کے 4 کمانڈر مارے گئے

دانش عرف انصاف عرف سباون ، زیف اﷲ ،عطا الرحمن اور کوثر ہلاک ہوئے اے سی وزیرستان کی شہادت، دہشتگرد بھرتی کرنے ،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے

 بنوں (اے پی پی)بنوں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پیر کے روز کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیم گل بہادر گروپ کے 4 کمانڈرزہلاک کردئیے۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائی میں کمانڈر دانش عرف انصاف عرف سباون ،کمانڈر زیف اﷲ ولد سلامت خان،کمانڈر عطا الرحمن سکنہ دتہ خیل اور دہشتگرد کوثر ہلاک ہوئے ۔ مارے گئے دہشتگرد اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کو شہید کرنے ،دیگر دہشت گرد کارروائیوں،سہولت کاری، دہشتگرد نیٹ ورک کی تنظیم سازی، نئے دہشتگرد بھرتی کرنے ،ٹارگٹ کلنگ، پولیس چوکیوں اور تھانوں پر حملوں،اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی براہِ راست ملوث تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں