پاکستان کا معاشی ماڈل 25 کروڑ عوام کو چلانے کے قابل نہیں:مزمل اسلم
اسلام آباد(آئی این پی)مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل 25کروڑ عوام کو چلانے کے قابل نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایم سی) کے حوالے سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں۔ وزیرِ خزانہ ڈیوریبل پول کو چیئر کریں گے ۔فاٹا انضمام اور ٹیکس ٹو ڈی جی پی کمیٹیوں کی سربراہی خیبر پختونخوا کرے گا۔مزمل اسلم نے کہا کہ 2026 میں غربت کی شرح، مہنگائی، ٹیکسز میں اضافہ ہو گا، آئندہ دنوں میں عام لوگوں کے لیے بجلی مزید مہنگی ہو گی۔