بلاول سے پی پی رہنماؤں، ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

بلاول سے پی پی رہنماؤں، ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

رمیش لعل نے اقلیتی مسائل،ناصر شاہ نے اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی رمیش لعل نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اقلیتی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔چیئرمین پی پی سے سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان ، پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکرٹری شجاع خان المعروف شازی خان اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنما ظاہر شاہ نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو سے پی پی پی بلوچستان کے رہنما میر چنگیز جمالی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو سے رکن قومی اسمبلی پیر آفتاب شاہ جیلانی نے حسن شاہ جیلانی کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں میرپورخاص کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں