وزیراعظم کا بیرون ملک جانے والے ورکرز کو غیر ضروری روکنے کا نوٹس ،14رکنی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم کا بیرون ملک جانے  والے ورکرز کو غیر ضروری روکنے  کا نوٹس ،14رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے والے ورکرز کو غیر ضروری روکنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کی سربراہی میں 14رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت سمندرپار پاکستانیز ، سیکرٹری آئی ٹی ،سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ،چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ، اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ،سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، ڈی جی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز امپلائمنٹ کمیٹی ،نادرا، ایف آئی اے ، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے نمائندے شامل ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی پروٹیکٹر آف امیگرینٹس سٹیمپ کے آن لائن اجرا کے لیے تجاویز دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں