پی ٹی آئی میں شدید اختلافات
اسلام آباد(آئی این پی)رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات شدید سے شدید تر ہوچکے ہیں، بانی ممبرز کو نکال دیا گیا۔
ایک انٹرویو میں شیرافضل مروت نے کہا کہ ان کے پاس موقع تھا سب کو بٹھا کر اختلافات کو دور کرتے ، 2 سال سے کہہ رہا ہوں پارٹی میں کسی کی سوچ مختلف ہے تو اسے نظرانداز نہ کریں، پی ٹی آئی اس وقت ریت کے ڈھیر کی طرح کھڑی ہے ۔شیرافضل نے کہا کہ بانی ممبرز کو نکال دیا گیا اور کمیٹی وہ تشکیل دے رہے ہیں جو 2021 میں شامل ہوئے ، بانی پی ٹی آئی کے جیل جانے کے بعد کیا کسی کمیٹی نے پارٹی کو ایک پیج پر لانے کا کام کیا۔سیاسی کمیٹی میں محمود اچکزئی، راجہ ناصر کو شامل کیا گیا مگر وہ پارٹی کا حصہ نہیں۔