بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج

بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج

حیدرآباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بلاول کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مقدمہ حیدرآباد کے تھانہ ہٹڑی میں درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ پی پی پی کی ذیلی تنظیم پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مقامی رہنما کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔درج مقدمہ کے متن کے مطابق ہالا ناکا روڈ پر پی پی پی طلبہ ونگ کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا تھا کہ گاڑی سوار نامعلوم شخص مسلح گارڈز کے ہمراہ آیا اور پارٹی بینرز اور جھنڈے چھین لیے ۔نامعلوم شخص بلاول کیخلاف نازیبا الفاظ کہتے ہوئے فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں