شکارپور ضمنی انتخاب :ووٹوں کی گنتی میں شفافیت کے مسائل موجود رہے :فافن
اسلام آباد(آئی این پی)پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخاب سے متعلق فافن نے اپنی رپورٹ جاری کر دی۔
جس کے مطابق انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش، لائوڈ سپیکر کے استعمال اور دیگر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، تاہم ووٹرز کی سہولت اور ووٹوں کی گنتی میں شفافیت کے مسائل موجود رہے۔