مسلم کالونی آپریشن ،نوٹس دیئے بغیر بلڈوزر چلانا نامناسب :عدالت،فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے مسلم کالونی میں آپریشن پر حکمِ امتناع ختم کرنے کی سی ڈی اے کی درخواست پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ عدالتی حکم امتناع کے باوجود بے رحمی سے آپریشن جاری رکھا گیا،لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، لیڈی کانسٹیبل نے خودکشی کی کوشش کی،تیس ہزار سے زائد کی آبادی اور تین ہزار سے زائد گھر ہیں،جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ نوٹس دیئے بغیر بلڈوزر چلانا نامناسب ہے ،قانونی تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں تھے۔